انرجی ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے ایک شخص برین ہیمرج کا شکارہوگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اکتوبر 2017 14:37

انرجی ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے ایک شخص برین ہیمرج کا شکارہوگیا
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ): انرجی ڈرنکس کے حد سے زیادہ استعمال سے ایک شخص برین ہیمرج کا شکار ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹرز کو اس کی کھوپڑی کا کچھ حصہ آپریشن کرکے نکالنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق بری آنا نامی خاتون نے سوشل میڈیا پراپنے شوہر آسٹن کی کہانی بیان کی جسے انرجی ڈرنکس کی عادت پڑ گئی تھی، وہ کام کے دوران مسلسل انرجی ڈرنکس پینے کا عادی ہو گیا تھا جو بعدازاں دماغ کی بیماری کا سبب بنا اور اسے اپنے سر کے ایک حصے سے محروم ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

بری آنا نے سوشل میڈیا پراپنی اوراپنے شوہرکی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے شوہر کے سرکا اگلا حصہ غائب تھا ۔ بری آنا نے بتایا کہ آسٹن نے جب زیادہ وقت دفتر میں گزارنا شروع کیا تو خود کو چاک و چوبند رکھنے کی غرض سے انرجی ڈرنکس کا استعمال بڑھا دیا اور آہستہ آہستہ اسے اس کی شدید عادت پڑ گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ انرجی ڈرنکس کی زیادتی کی وجہ سے آسٹن کو برین ہیمرج ہوا اور ڈاکٹرز نے اس کی زندگی بچانے کے لیے سر کا آپریشن کیا جو 5 گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران ڈاکٹرز کو آسٹن کی کھوپڑی کا کچھ حصہ نکال دیا۔انھوں نے کہا کہ ابتداء میں وہ بیماری کی وجہ سے سے لاعلم تھیں لیکن ڈاکٹرز کے مطابق آسٹن کے برین ہیمرج کا ذمہ دار انرجی ڈرنکس کو تھیں۔
انرجی ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے ایک شخص برین ہیمرج کا شکارہوگیا