احتساب عدالت کے باہر پولیس افسر کو تھپڑ مارنا سرکاری وکیل کو مہنگا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اکتوبر 2017 14:34

احتساب عدالت کے باہر پولیس افسر کو تھپڑ مارنا سرکاری وکیل کو مہنگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اکتوبر 2017ء) : احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے معاملے کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سماعت سے قبل ہی جسٹس عباد الرحمان لودھی نے سرکاری وکیل کو عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا۔ جسٹس عباد الرحمان نے ایڈشنل ایڈوکیٹ خاور اکرام بھٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاور اکرام بھٹی میری عدالت میں پیش نہ ہوں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سینئیر پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت کے لیے جسٹس عباد الرحمان کی عدالت نامزد ہوئی تھی ، لیکن آج عدالتی کارروائی سے قبل ہی عدالت کی جانب سے ایڈشنل ایڈووکیٹ کو پیغام بھجوایا گیا کہ وہ عدالت کے سامنے پیش نہ ہوں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ریاستی افسران کو تھپڑ مارنا کسی سرکاری وکیل کو زیب نہیں دیتا۔ سرکاری وکیل ریاست کے ملازم ہوتے ہیں نہ کہ سیاسی جماعت کے۔ اور ایک سرکاری وکیل کا سینئیر پولیس افسر کو تھپڑ مارنا ریاست کی توہین ہے۔

متعلقہ عنوان :