انسداد پولیو مہم کی کارکردگی بہتر نہیں‘

جھوٹ پر مبنی رپورٹ پیش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیرپور مہم کے دوران ٹی ایچ او، یو سی ایم او، ڈبلیو ایچ اواور اسسٹنٹ کمشنر مکمل معلومات ڈی سی آفس میں قائم ڈی پی سی آر میں بہم پہچائیں‘محمد عثمان خالد

پیر 16 اکتوبر 2017 14:46

انسداد پولیو مہم کی کارکردگی بہتر نہیں‘
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) ضلع خیرپور میں 30 اکتوبرتا 02 نومبر2017 تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے سلسلے میں انسداد پولیو کمیٹی ضلع خیرپور کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالدکی زیر صدارت ڈی ایچ او آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی ایچ او،آٹھوں تحصیلوں کے اے سیز ، پولیس ، بہبود آبادی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر اے ڈی سی ون محمد عثمان خالد نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی بہتر نہیں ہے جھوٹ پر مبنی رپورٹ فراہم کرنے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف سندھ حکومت کے ڈیوٹی ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیمیں، ٹی ایچ او، یوسی ایم اواور دیگر ملازمین حقائق پر مبنی معلومات فراہم نہیں کرتے اور اعداد و شمار کی رپورٹنگ میں درست اندراج کا بڑا فقدان ہے جس پر ایسے عمل میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محمد عثمان خالد نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پٹواریوں سے نگرانی کرائی جائے گی انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ٹی ایچ او، یو سی ایم او، ڈبلیو ایچ اواور اسسٹنٹ کمشنر مکمل معلومات ڈی سی آفس میں قائم ڈی پی سی آر میں بہم پہچائیں انہوں نے پولیو مہم اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے سلسلے میں حساس قرار دی گئی یوسیز کو فعال بنانے کے لیے ہدایات دیں ۔

اجلاس میں پولیو مہم کے سلسلے میں یونین کونسل رسول آباد میں پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیل سے غور و خوص کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو، ڈی پی سی آر کے راجیش کمار نے مہم کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر اے سی سید محمد عباس شاہ، روٹری انٹرنیشنل کے شجاعت احمد صدیقی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عمران مہر ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اقبال ملک، آٹھوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :