کراچی میں پھر گرمی بڑھنے کی پیش گوئی،جمعرات، جمعہ اور ہفتے سے درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات

پیر 16 اکتوبر 2017 14:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کی طرف ایک اور ہوا کا کم دبائو بن گیا ہے، جو وسطی بھارت کی جانب بڑھ رہاہے۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران سمندری ہوائیں بھی بند رہیں جس سے شہر میں حبس کی صورتحال رہی۔

متعلقہ عنوان :