تھامسن رائٹرز فائونڈیشن کاایک کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے 19 میگا شہروں میں خواتین کو درپیش صورت حال کا سروے

کم عمری کی شادی اور ثقافتی رسم و رواج میں رکاوٹ کے معاملے میں کراچی دوسرابدترین شہر قرار پایا،جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات میں کراچی کا نمبر نواں رہا

پیر 16 اکتوبر 2017 14:46

تھامسن رائٹرز فائونڈیشن کاایک کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے 19 میگا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) برطانیہ میں قائم تھامسن رائٹرز فائونڈیشن نے ایک کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے 19 میگا شہروں میں خواتین کو درپیش صورت حال کا سروے کرایاہے،جس کے مطابق صحت کی ناکافی سہولتیں، ثقافتی رسم و رواج میں رکاوٹ،معاشی مواقع میں کمی اور ہراساں کیے جانے کے بڑھتے واقعات نے کراچی خواتین کے لیے دنیا کا دوسرا غیرمحفوظ شہر بن گیاہے جبکہ جنسی ہراساں کئے جانے کے واقعات نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو بدترین شہر بنادیاہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کو خواتین کے لئے سب سے خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ لندن خواتین کے لئے محفوظ ترین شہرہے جس کے بعد ٹوکیو اور پیرس کا نمبر آتا ہے۔بھارت کے دارالحکومت میں خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کے بڑھتے واقعات نے نئی دہلی کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا۔

(جاری ہے)

تھامسن رائٹرز فاونڈیشن کے سروے میں انکشاف میں کیا گیا ہے کہ جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافے نے نئی دہلی کو خواتین کے لیے بدترین شہر بنادیا۔

لندن میں قائم تھامسن رائٹرز فاونڈیشن نے ایک کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے انیس میگا شہروں میں خواتین کو درپیش صورت حال کا سروے کرایا ۔سروے میں خواتین کو حاصل صحت کی سہولتیں،معاشی مواقع، ثقافتی رسم و رواج اور ہراساں کیے جانے کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ان شہروں میں خواتین کے امور سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی آرا سے یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی خواتین کے لیے دوسرا غیرمحفوظ شہر ہے ۔

تھامسن رائٹرز فائونڈیشن کے سروے کے مطابق کراچی میں خواتین کو صحت کی بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ، یہاں خواتین کو معاشی میدان میں بھی رکاوٹوں کاسامنا رہا ہے۔کم عمری کی شادی اور ثقافتی رسم و رواج میں رکاوٹ کے معاملے میں کراچی دوسرابدترین شہر قرار پایا،جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات میں کراچی کا نمبر نواں رہا۔سروے میں لندن خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار پایا جبکہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کو خواتین کے لیے بدترین شہر قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :