چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر زکانفرنس

پیر 16 اکتوبر 2017 14:46

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کی صدارت کی جس میں تما م ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری سیاحت،اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام اضلاع کے متعلقہ اہم امور زیر غور آئے جس میں ڈومیسائل / لوکل سرٹیفیکٹ کی تیاری میں بہتری اور فیڈ بیک کا مربوط نظام،صحت اور تعلیمی اداروں کی بہتر نگرانی اور ڈاکٹرز اور اساتذہ کی موجودگی کو حتمی بنانا۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا،پولیو مہم کی نگرانی،گرانفروشوں کے خلاف قانونی کارروائی،پبلک پارکس اور بس اڈوں کی صفائی وستھرائی اور مختلف اقسام کے سپورٹس،سماجی اور تعلیمی پروگرامز کا انعقاد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرزپر زور دیا کہ وزیراعلیٰ کی پالیسی اورنظریے کے مطابق عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سرکاری اراضی کے تحفظ کے لئے منظم دیکھ بحال کا ایک مربوط نظام کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے محرم الحرام کے دوران کئے گئے بہتر انتظامات،گلگت بلتستان میں گندم کی بروقت ترسیل اور موسم گرما میں آئے تقریباً بیس لاکھ سیاحوں کے لئے کئے گئے انتظامات کو بھی سراہا‘دوران اجلاس سیکرٹری محکمہ داخلہ کو تمام حکومتی احکامات کی فوری اور بھر پور عملدرآمد کی ہدایت کی گئی اور عوام الناس کے ساتھ جلسہ عام کے زریعے ان کے مسائل اور ان کے بروقت حل کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا کہا گیا۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم عوام الناس کے فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔