فوڈ انسپکٹر کے چھاپے،

متعدد دکانداروں پر جرمانے‘ ناقص اشیاء قبضے میں لے لیں

پیر 16 اکتوبر 2017 14:46

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر کاچھاپے کے دوران جوٹیال ایریا کے یوٹیلٹی سٹور سے ہزاروں مالیت کے زائدالمعیاد مصالحہ جات کے درجنوں کاٹن ضبط کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے، میونسپل فورس ،جی بی پولیس اور لیوی فورس کے جوانوں کے ہمراہ جوٹیال کے مختلف ایریا میں واقع یوٹیلٹی سٹوروں،دکانوں،ہوٹلوں پر چھاپے مار ے،چھاپوں کے دوران جوٹیال یوٹیلیٹی سٹور سے ہزاروں مالیت کے درجنوں کاٹن ناقص اور زائدالمعیاد مصالحہ جات کھیپ پکڑ لی اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے حولات پہنچا دیا گیاجبکہ ناقص صفائی پر ہوٹلوں کے مالکان کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر نے اوپن ٹرائیل کے دوران جرم ثابت ہونے پر جوٹیال یوٹیلٹی انچارج پر 3000ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے انہیں وارننگ دی کہ تین دنوں کے اندر اندرزائد المعیاد اشیاء کو واپس کر دئے جائیں بصورت دیگرانہیں جیل کی سزا دی جائے گی بعد ازاںفوڈ انسپکٹر نے یوٹیلٹی ویئر ہاوس سمیت میونسپل حدود میںواقع دیگر سٹوروں پر بھی چھاپے مارے اور منیجر کوہدایات دیں کہ تمام یوٹیلٹی سٹوروں میں الگ بوکس بناکر زائد المعیاد اشیاء کو اس میں رکھ دیا کریں جس پر واضح طور پر لکھا جائے کہ یہ سامان اشیاء خوردہ نوش قابل واپسی اور زائدلمعیاد ہیں تب ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی بصورت دیگر خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔