دیہی خواتین کے مسائل حل کرنے اور معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، حافظ حفیظ الرحمن

پیر 16 اکتوبر 2017 14:42

دیہی خواتین کے مسائل حل کرنے اور معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے اقدامات ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کی خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے سوشل ویلفیئر، بی آئی ایس پی اور دیگر اداروں کے تعاون سے اقدامات کئے ہیں، دیہی خواتین کے مسائل حل کرنے اور معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں، ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ دیہی خواتین کے مشکلات کو کم کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا‘ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاہے کہ اسلام ہمیں خواتین کے احترام کا درس دیتا ہے اور اسلام کی طرف سے خواتین کو دئیے گئے حقوق کا کوئی موازنہ نہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ دیہی خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد دیہی خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا ان کی خدمات کا اعتراف اور ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں مقیم خواتین انتہائی محنت کش ہیں اور دیہی علاقو ں کی معیشت میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دیہی خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور ذرائع ابلاغ کو موثر کردار ادا کرناچاہیے۔