2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، مولانا اورنگزیب فاروقی

پیر 16 اکتوبر 2017 14:42

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ہم 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، جب بھی کوئی مشکل وقت آیا مسلح افواج کے ساتھ ہر پاکستانی اپنے ملک کی بقاء کی جنگ لڑے گا۔ وہ گذشتہ روز اہلسنت والجماعت ضلع ہری پور کے زیر اہتمام چمن پارک میں سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا توحید الرحمٰن توحیدی، حافظ عبدالوحید جدون، جے یو آئی نظریاتی کے مولانا قاضی گل رحمٰن، جے یو آئی (ف) کے حافظ محمد ریحان، جے یو آئی (س) کے قاری یوسف ہزاروی، مرکزی خطیب شیرانوالہ گیٹ مولانا قاضی عبدالعلیم، ہری پور پریس کلب کے صدر ذاکر حسین تنولی، جنرل سیکرٹری ملک فیصل اقبال، مسئول وفاق المدارس مولانا قاضی فیوض الرحمن، پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز علی درانی، اورنگزیب مغل، آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فرحت نواز، قاری احسن قریشی کے علاوہ علماء، وکلاء، تاجروں، بلدیاتی نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔