شریف خاندان ،اراکین اسمبلی کیخلاف مقدمات کی کارروائی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا

پیر 16 اکتوبر 2017 14:23

شریف خاندان ،اراکین اسمبلی کیخلاف مقدمات کی کارروائی ٹی وی پر براہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان اوراراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کارروائی دیکھنا عوام کا کا آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ اور یورپ میں اہم کیسز کی کارروائی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جاتی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت شریف خاندان پر کیسز کی سماعت و اراکین اسمبلی کے خلاف زیر سماعت مقدمات کی کارروائی براہ راست ٹی چینلز پر دکھانے کا حکم جاری کیا جائے ۔

فاضل عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :