Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کومسلح گارڈز کیساتھ درگاہ شہباز قلندر میں داخلے کی اجازت دینے پر سیکیورٹی انچارج سمیت 7اہلکار معطل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اکتوبر 2017 13:59

تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کومسلح گارڈز کیساتھ درگاہ شہباز قلندر ..
سیہون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی اور یار محمد رند کو مسلح گارڈز کے ساتھ درگاہ لعل شہباز قلندرمیں داخل ہو نے کی اجازت دینے پر سیکیورٹی انچارج سمیت 7اہلکار معطل کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر میں کسی بھی قسم کا اسلحہ لیجانا یا کسی مسلح شخص کا داخل ہونا سختی سے منع ہے ۔

(جاری ہے)

کل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی اور یار محمد رند مسلح گارڈز کے ہمراہ درگاہ حاضری دینے کے لیے آ پہنچے ۔ سیکیورٹی پر معمول اہلکاروں نے نہ صرف انہیں مسلح گارڈز کے ساتھ درگاہ میں داخل ہونے دیا بلکہ انہیں پروٹوکول دیتے رہے ۔فرائض سے غفلت برتتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کومسلح گارڈز کیساتھ درگاہ شہباز قلندر میں داخلے کی اجازت دینے پرایس ایس پی عرفان بہادر نے سیکیورٹی انچارج سمیت 7اہلکار وں کو معطل کردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات