Live Updates

آصف زرداری کو کرپٹ کہنے پر مجھے ہرجانے کا نوٹس بھیجوانا قیامت کی نشانی ہے،عمران خان

پیر 16 اکتوبر 2017 13:59

آصف زرداری کو کرپٹ کہنے پر مجھے ہرجانے کا نوٹس بھیجوانا قیامت کی نشانی ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اکتوبر2017ء ) :تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن کا کہنا ہے کہ مجھے آصف زرداری اور اس کی بہن نے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوایا ہے کہ میں نے ان کو کرپٹ کہا ہے ،ان کو کرپٹ کہنا بھی قیامت کی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے مجھ پر 10ارب اور شہباز شریف نے 10ارب کا مجھ پر ہرجانہ کیا ہوا ہے میرے پاس تو اتنے پیسے نہیں ہیں میں سوچھ رہا ہوں کہ میں آصف زرداری سے قرضہ لے لوں کیونکہ ان کے توبچے بھی ارب پتی ہیں ۔آصف زرداری کی19شوگر مل ہیں جبکہ اس کے والد کے پاس 150ایکڑ زمین تھی اور اب اس کے پاس 1لاکھ ایکڑ زمین ہے۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات