متحدہ عرب امارات ، چلتی گاڑی میں عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر آدمی کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 13:59

متحدہ عرب امارات ، چلتی گاڑی میں عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر آدمی ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر2017ء ) دبئی میں ایک فوجی کا وٹس ایپ پر ایک کینڈین خاتون کے ساتھ رابطہ تھا ۔ جسے اسنے مسلسل رابطے میں رہنے کے بعد اسکے ساتھ فلم دیکھنے پر امادہ کیا تھا۔ لیکن فلم دیکھنے کی بجائے اسنے خاتون کے ساتھ چلتی گاڑی میں زبردستی کرنے کی کوشش کی جسکی وجہ سے اسے جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی ۔

(جاری ہے)

اس 23 سالہ کینڈین خاتون نے بتایا کہ اسنے جب دیکھا کہ اس شخص نے گاڑی کا رخ سینما کی بجائے صحرا کی جانب موڑ دیا ہے تو اسے تشویش ہوئی جس پر اسنے اپنے فون پر 999 ڈائل کر دیا۔

اور اسکے کچھ بولے بغیر ہی پولیس نے اسے ٹریک کر کے جنسی زیادتی سے بچا لیا اور فوجی کو گرفتار کر لیا۔ یہ حادثہ فروری میں ہوا تھا جسکے کے کیس کی سنوائی آج تھی ۔ پراسیکیوشن نے اس شخص کو 1 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔