موغادیشوکے ہوٹل میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد300 تک پہنچ گئی

پیر 16 اکتوبر 2017 14:09

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد300 تک پہنچ گئی ۔اتوار کو دھماکہ موغادیشو کے ایک ہوٹل کے دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ٹرک سے کیا گیا تھا۔موغادیشو کی تاریخ کے بدترین دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد حکام کے مطابق 300تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم موغادیشو میں عسکریت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ اس سے قبل بھی صومالیہ میں اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس افسر ابراہیم محمد کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمی ہونے والے تین سو سے زائد افراد میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔صومالیہ کے صدر نے ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے،شہر کے مدینہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد یوسف حسن نے بتایا کہ ہپستال میں 72 زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے جس میں سے 25 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :