معروف رئیلٹی شو بگ باس 11 میں حصہ لینے والے افراد کے ہفتہ وار پیسوں سے متعلق انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اکتوبر 2017 13:46

معروف رئیلٹی شو بگ باس 11 میں حصہ لینے والے افراد  کے ہفتہ وار پیسوں سے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اکتوبر 2017ء): معروف رئیلٹی شو بگ باس 11 کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے لیکن اس رئیلٹی شو سے متعلق اکثر ہی لوگ دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ آخر اس شو میں حصہ لینے والے افراد کو کتنے پیسے دئے جاتے ہیں؟ تاہم حال ہی میں بگ باس 11 کا حصہ بننے والی بھارتی اداکارہ حنا خان کو شو کی سب سے مہنگی ترین اُمیدوار قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کو شو کا حصہ بننے کے لیے ہفتہ وار 8 لاکھ روپے دئے جاتے ہیں۔ حنا خان کو کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اسی مقبولیت کی وجہ سے انہیں بگ باس 11 میں سب سے زیادہ رقم ادا کی جا رہی ہے۔ دوسرے نمبر پر بھارتی اداکار ہیتن تیجورا ہیں جنہیں ہفتہ وار 7 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والی اداکارہ شلپا کو 6 سے 7 لاکھ روپے اور چوتھے نمبر پر آنے والے وقاص گُپتا کو ہفتہ وار 6 سے ساڑھے 6 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔