اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے فلسطینی مصالحت ضروری ہے، صدر محمود عباس

پیر 16 اکتوبر 2017 14:09

راملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اورفلسطینی مملکت کے قیام کے لیے فلسطینی مصالحت ضروری ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے فاتح مرکزی کمیٹی کے دریائے اردن کے مغربی علاقے کے شہر راملا میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حماس اور الفح کے درمیان ہونے والی مصالحت فلسطینی عوام کی تقسیم کے خاتمے کا مظہر ہے ملکی محاذ کو طاقتور بنانے کے لیے یقدم انتہائی لازمی تھا ۔

فلسطینی مصالحت اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور 1967 کی سرحدوں میں دارلحکومت مشرقی القدس رکھنے والی فلسطینی مملکت کے قیام کے لیے ضروری ہے ۔اجلاس میں مصالحتی حکومت کے غزہ اجلاس اور الفتح اور حماس کے درمیان قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فلسطینی گروپوں کے درمیان مصالحت کروانے والے ملک مصر کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ۔