نجران کے مقابل عرب اتحاد کی کارروائی میں 4 حوثی کمانڈر ہلاک

پیر 16 اکتوبر 2017 14:03

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) عرب اتحاد کے طیاروں کی سعودی عرب کے علاقے نجران میں حوثی ملیشیا کے عسکری ٹھکانوں پر بم باری کی نتیجے میں باغیوں کے 4 کمانڈر مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں عسکری ذرائع نے پیر کے روز بتایا ہے کہ عرب اتحاد کے طیاروں نے سعودی عرب کے علاقے نجران کے مقابل یمن کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے عسکری ٹھکانوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کے چار کمانڈر مارے گئے۔

(جاری ہے)

سعودی فوج نے گزشتہ ہفتے بھی نجران کے مقابل علاقے میں حوثی ملیشیا اور معزول صالح کے محافظین کی فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔سعودی فوج نے اپنے ٹینکوں ، توپوں اور فوجی گاڑیوں پر نصب بھاری ہتھیاروں کے ذریعے ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے۔ یہ کارروائی یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عسکری نگراں دستوں کی جانب دراندازی کی کوشش کے بعد ہوئی۔سعودی فورسز اس دوران کم از کم 40 یمنی باغیوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئیں جنہوں نے سعودی سرحد کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :