جرمن صوبے لوئر سیکسنی کا ریاستی الیکشن،

میرکل کو شکست، ایس پی ڈی کامیاب

پیر 16 اکتوبر 2017 14:03

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) جرمن صوبے لوئر سیکسنی میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں مرکزی جرمن اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی، انتخابات میں چانسلر انجیلا میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو شکست کا سامنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو تقریبا 37 فیصد ووٹ ملے ہیں جب کہ سی ڈی یو 33.6 فیصد ووٹ حاصل کر پائی ہے۔ اس ریاستی الیکشن میں سن 1959 کے بعد سی ڈی یو کی یہ سب سے بری کارکردگی قرار دی گئی ہے۔ لوئر سیکسنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس نتیجے کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی پارٹی سی ڈی یو کے لیے ایک دھچکا قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :