امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری فوجی مشقیں شروع

مشقوں میں مجموعی طور پر40 بحری جنگی جہاز، جنگی طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹرز شریک

پیر 16 اکتوبر 2017 14:03

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) شمالی کوریا کی شدید تشویش اور ناراضی کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکا کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں شروع ہو گئیں۔ ان مشقوں کے تناظر میں شمالی کوریا نے اپنی سابقہ دھمکی کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکی علاقے گوام کی جانب میزائل داغ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بحری فوجی مشقیں جزیرہ نما کوریا کی سمندری حدود میں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں مجموعی طور پر چالیس بحری جنگی جہاز، جنگی طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹرز شریک ہیں۔ امریکا کا بڑا طیارہ بردار جنگی بحری جہار یو ایس ایس رونالڈ ریگن بھی ان مشقوں میں شامل ہے۔ ان دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول ہیں لیکن شمالی کوریا ان کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :