روہینگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے 6 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

کشتی میں تقریبا 65 افراد تھے ، 6 بچوں سمیت 12 افراد کی لاشوں کو سمندر سے نکالا گیا ،لاپتہ افرادکی تلاش جاری

پیر 16 اکتوبر 2017 14:03

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) میانمارمیں فوج اور متعصب بدھ متوں کے ظلم و ستم سے فرار ہو کر بنگلہ دیش کا رخ کرنے والے روہینگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے پولیس ڈائریکٹر شیخ اشرف الزمان نے کہا ہے کہ روہینگیا مسلمانوں کی کشتی صلاحیت سے زیادہ افراد کی وجہ سے صبح کے وقت خلیج بنگال میں 'شاہ پوریر ڈویپ' کے مقام پر الٹ گئی ہے۔

اشرف الزماں کا کہنا ہے کہ بچائے جانے والے 21 افراد کے مطابق کشتی میں تقریبا 65 افراد تھے اور 6 بچوں سمیت کل 12 افراد کی لاشوں کو سمندر سے نکالا گیا ہے۔لاپتہ روہینگیا مسلمانوں کے لئے تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں 25 اگست کو تشدد کے واقعات شروع ہونے سے لے کر اب تک بنگلہ دیش جانے کی کوشش کرنے والے روہینگیا مسلمانوں کی کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 184 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :