جاپان میں خلائی سیب کی تشہیر

پیر 16 اکتوبر 2017 14:03

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) جاپان میں کسان مقامی طور پر پیدا کردہ سیبوں کی تشہیر کر رہے ہیں جنہیں اٴْنہوں نے ’’خلائی سیبوں‘‘ کا نام دیدیا ۔ جاپان کے نشریاتی ادراے کے مطابق ٹوکیو کینواحی علاقے اِباراکی کے دائیگو قصبیمیںمقامی طور پر پیدا کئے گئے ‘‘آکیبائے‘‘ نامی سیب اٴْن سات اقسام کی تازہ خوراک میں شامل تھے جنہیں گزشتہ سال دسمبر میں خلائی کارگو شِپ کوؤنوتوری 6 نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھہجنے کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ سیبوں کو اٴْن کے ذائقے اور زیادہ عرصہ تازہ رہنے کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے خوراک کی 119 اقسام میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ قصبے کے کسانوں نے سائندانوں کی خوارک کے لئے منتخب کیے جانے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے اشتہارات اور بینرز بنائے۔ دائیگو زرعی اشتراکی تنظیم کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ قصبے کا دورہ کریں اور تازہ فصل کے سیبوں کو چکھیں۔ اٴْنہوں نے اِس اٴْمید کا اظہار کیا کہ دائیگو کے سیبوں کو وسیع پیمانے پر اعلیٰ معیار کا مانا جائے گا۔ دائیگو زرعی اشتراکی تنظیم نے ان سیبوں کو خلائی سیب کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔