Live Updates

نواز شریف کے جانے کی سزا قوم کو دی جارہی ہے،

پاکستان میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں، نااہل وزیراعظم ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے، حکومت آئین میں مرضی کی ترامیم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 14:02

نواز شریف کے جانے کی سزا قوم کو دی جارہی ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے جانے کی سزا قوم کو دی جارہی ہے، پاکستان میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں، نااہل وزیراعظم ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے، حکومت آئین میں مرضی کی ترامیم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے، تاثر دیا جارہا ہے، کہ پاکستان میں کوئی جلاوطن حکومت ہے، حکومت آئین میں مرضی کی ترامیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت مذہب سے متعلق ترمیم میں پہلے رائونڈ میں ناکام ہوگئی ،اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،نواز شریف کے جانے کی سزا قوم کو دی جارہی ہے، پاکستان میںفوری نئے انتخابات کرائے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات