امریکی سفیر کا کرم ایجنسی میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

فوجی جوان امریکیوں کے اغوا کاروں کی تلاش میں تھے،گزشتہ ہفتے جوانوں نے کامیاب آپریشن سے مغویوں کو بازیاب کرایا جس پر سیکیورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں،امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

پیر 16 اکتوبر 2017 14:02

امریکی سفیر کا کرم ایجنسی میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کرم ایجنسی میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان امریکیوں کے اغوا کاروں کی تلاش میں تھے،گزشتہ ہفتے جوانوں نے کامیاب آپریشن سے مغویوں کو بازیاب کرایا جس پر سیکیورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کرم ایجنسی میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان امریکیوں کے اغوا کاروں کی تلاش میں تھے۔گزشتہ ہفتے جوانوں کے کامیاب آپریشن سے مغوی بازیاب ہوئے ، مغویوں کی بحفاظت بازیابی پر سیکیورٹی فورسز کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :