Live Updates

عمران خان اپنی پارٹی اور ورکرز کی تباہی کیلئے اکیلے ہی کافی ہیں، مشاہد اللہ خان

پیر 16 اکتوبر 2017 14:02

عمران خان اپنی پارٹی اور ورکرز کی تباہی کیلئے اکیلے ہی کافی ہیں، مشاہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیربرائے موحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف بہت سے لوگوں کی ناگواری کے باوجود پارٹی کے صدر ہیں عمران خان عدم استحکام کے ایجنڈے میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئے تھے، ختم نبوت کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، عمران خان اپنی پارٹی اور ورکرز کی تباہی کیلئے اکیلے ہی کافی ہیں،ہم تو بہت عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان الیکشن کی تیاری کریں، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا اس سے بھی برا حال ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو مشاہد اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بجٹ اخراجات میں اضافہ ناگزیر ہے،دنیا کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج ماحولیاتی تغیر سے ہے، ایک ریسلر امریکا کا صدر بن گیا تو دنیا کیا کرسکتی ہے، سیاسی ماحول گرم کرنے کی مصنوعی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،ختم نبوت کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے ، نواز شریف بہت سے لوگوں کی ناگواری کے باوجود پارٹی کے صدر ہیں، ہم تو بہت عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ خان صاحب الیکشن کی تیاری کریں، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا اس سے بھی براحال ہوگا،عمران خان کا ایجنڈا ملک میں عدم واستحکام پیدا کرنا ہے، عمران خان عدم استحکام کے ایجنڈے میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئے تھے،عمران خان نے کنونشن سینٹر تو بھرا نہیں لوگ کہا سے نکالیں گے،جس شخص کی ذہنی حالت خراب ہو وہ الیکشن کہاں سے جیتے گا، عمران خان اپنی پارٹی اور ورکرز کی تباہی کیلئے اکیلے کافی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات