Live Updates

تحریک انصاف نے پی آئی اے کی بدحالی پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

وزیر اعظم صاحب آپ کی ساری توجہ آپ کی ذاتی ایئر لائین ایئر بلو کی جانب ہے،قومی ایئرلائین کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے رو بہ زوال ہے،وزیر اعظم بتائیں قومی ایئرلائین کے سابق سی ای اوبرنڈ ہلڈنبرانڈ کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلا،خط میں مطالبہ

پیر 16 اکتوبر 2017 14:02

تحریک انصاف نے پی آئی اے کی بدحالی پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف نے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے )کی بدحالی پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا،خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی ساری توجہ آپ کی ذاتی ایئر لائین ایئر بلو کی جانب ہے،قومی ایئرلائین کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے رو بہ زوال ہے،وزیر اعظم بتائیں قومی ایئرلائین کے سابق سی ای اوبرنڈ ہلڈنبرانڈ کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلا۔

پیر کو تحریک انصاف کیسینئر رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم سے خط کے ذریعیقومی ایئرلائین میں مفادات کے تصادم اور کرپشن کے حوالے سے وضاحت مانگ لی۔

(جاری ہے)

خط میں عندلیپ عباس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی ساری توجہ آپ کی ذاتی ایئر لائین ایئر بلو کی جانب ہے،قومی ایئرلائین کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے رو بہ زوال ہے،وزیر اعظم بتائیں قومی ایئرلائین کے سابق سی ای اوبرنڈ ہلڈنبرانڈ کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلا،اربوں کی کرپشن میں ملوث شخص کو بیرون ملک کس نے فرار کروایا،قومی ایئرلائین کے موجودہ سی ای او کی تقرری کیوں میرٹ پر نہیں کی گئی، اس تقرری کے لیئے اشتہار کیوں نہیں دیا گیا،قومی ایئرلائین کا طیارہ پہلے مالٹا میں ایک فلم بندی کے لیئے دو لاکھ دس ہزار ڈالرز پر کرائے پر دیا گیا،بعد ازاں اسے جرمنی کے عجائب گھر کو فروخت کردیا گیا،اگر اپ کی ذاتی ایئرلائین ایئر بلومیں ایسی واردات ہوتی تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا آپ کی ذاتی ایئرلائین تو انتہائی کامیاب ہے لیکن قومی ایئرلائین خسارے میں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات