ن لیگ والے پھر کوئی ختم نبوتﷺجسے قوانین میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے ،ڈاکٹر شاہد مسعود

پیر 16 اکتوبر 2017 13:37

ن لیگ والے پھر کوئی ختم نبوتﷺجسے قوانین میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں ..
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اکتوبر2017ء ) :سینئر تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ بیٹھے بیٹھے ختم نبوتﷺجیسے قوانین میں تبدیلی کیسے ہو سکتی ہے ،انکوئری رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ختم نبوتﷺجیسے قوانین میں تبدیلی غلطی سے نہیں ہوئی بلکہ جان بوجھ کر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس مسئلے کو اٹھانے کی کیا ضرورت تھی ،ریاست کے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔سندھ میں نیب کو ختم کیا جا رہا ہے اس طرح کے مسئلے اٹھانے سے ان کے بچنے کا کوئی چانس نظر نہیں آ رہا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 


متعلقہ عنوان :