وزیراعلیٰ بلو چستان کی کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہد ایت

پیر 16 اکتوبر 2017 13:57

وزیراعلیٰ بلو چستان کی کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے ..
کوئٹہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام اورعمو می جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہد ایت کی ہے جبکہ انہوں نے شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے جا ری مہم کو مزید مو ثر بنانے اور کوئٹہ کے لئے خصو صی تر قیا تی پیکج بالخصو ص سر یا ب روڈ کی تو سیعی اور تعمیر ومر مت کے منصو بوں پرجلد عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی کو ئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،پر وجیکٹ ڈائر یکٹر کو ئٹہ پیکج علی احمد مینگل اور ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ کپٹین (ر)فرخ عتیق کو طلب کیا اور ان سے خصوصی اجلاس منعقد کر تے ہو ئے متعلقہ امور پر بر یفنگ لی ۔ڈی آئی کو ئٹہ نے وزیر اعلیٰ کو کا سی روڈ اور فقیر محمد روڈ فائر نگ کے واقعات کی تفصیلا ت اور ان میں ملو ث عنا صر کی گرفتار ی کے لئے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فا ئر نگ کے واقعا ت میں بے گناہ جا نوں کا ضیاع نا قابل بر داشت ہے اور ان میں ملوث عنا صر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال نا گزیر ہے وزیر اعلیٰ نے تو قع ظاہر کی کہ پولیس اور قانونی نا فذ کرنے والے دیگر ادارے جلد دہشت گردوں تک پہنچ کرانہیں قانو ن کے کٹہرے میں لائیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے تجاوزات کے خا تمے کے لئے جا ری مہم کی تفصیلا ت حاصل کیںاور ہدایت کی کہ شہر کی خو بصورتی اور تر قیا تی منصو بوں کی تکمیل میں حائل تجاوزات کو فوری طو رپر ہٹایا جائے اور ان میں ملوث عنا صر کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوںان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

کوئٹہ پیکج کے پر وجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیر اعلیٰ کو پیکج میں شامل ترقیا تی منصو بوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بر یفنگ دی وزیر اعلیٰ نے ہد ایت کی کہ کو ئٹہ پیکج پر فوری عملدرآمد کے آغا ز کو یقینی بنا یا جا ئے بالخصو ص سر یا ب روڈ اور سر یا ب کے مختلف علا قوںمیں سٹرکو ں کی تعمیر و مر مت ،نکاسی آب اور دیگر منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جا ئے اور تر قیا تی منصوبوں کی معیار کو ہر صورت بر قرار رکھا جا ئے اس حوالے سے کسی قسم کی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سر یا ب کو ترقیا تی عمل میں ہمیشہ نظر انداز کیاگیا ہے جس کی وجہ سے سر یاب روڈ اور گرد نواح کے علا قے ذبوں حالی کا شکا ر ہیں اور وہاں رہنے والے زند گی کی بنیا دی سہو لتوں سے محروم ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سر یاب روڈ کو بھی ائر پورٹ کی طرز پر خو بصو رت بنایا جا ئے تاکہ قومی شا ہراہوںکے سنگم پر واقعہ اس اہم سڑک کے ذریعے شہر میں داخل ہو نے والوں کو کو ئٹہ کے حوالے سے خو شگوار تاثر ملے ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وہ کو ئٹہ پیکج پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے اور ہر 15دن بعدپیش رفت جا ئزہ اجلا س منعقد کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :