چینی درآمدات و برآمدات کا 122واں تجارتی میلہ گوانگ چو شروع ہو گیا

میلے میں 33 ممالک کے 620 صنعتی و تجارتی اداروں کی شرکت

پیر 16 اکتوبر 2017 13:57

گوانگ چو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ چو میں درآمدات و برآمدات کا ایک سو بائیس ویں تجارتی میلہ شروع ہو گیا میلے میں 33 ممالک کے 620 صنعتی و تجارتی ادارے شریک ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی درآمدات و برآمدات کے ایک سو بائیس ویں تجارتی میلے کا گوانگ چو شہر میں آغاز ہو گیا موجودہ گوانگ چو تجارتی میلے میں نمائش کا کل رقبہ گیارہ لاکھ پچاسی ہزار مربع میٹر ہے ۔

اس تجارتی میلے میں تنتیس ممالک یا علاقے کے چھ سو بیس صنعتی و تجارتی ادارے شامل ہیں۔گوانگ چو تجارتی میلے کے پریس ترجمان شو بنگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ اس وقت اندرونی و بیرونی اقتصادی ماحول پیچیدہ رہا اور تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پھر بھی گوانگ چو تجارتی میلے میں خریداری کے لیے آنے والے تاجروں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ موجودہ گوانگ چو تجارتی میلے کو مجموعی کارکردگی کا حامل پلیٹ فارم بنانے کی کوشش ہورہی ہے جہاں صنعتوں کا تبادلہ ،انفرمیشن کو جاری اور مصنوعات کو متعارف کروایا جا سکتا ہے۔گوانگ چو تجارتی میلہ انیس سو ستاون سے شروع ہوا جس کی تاریخ ساٹھ سالہ ہو چکی ہے۔حال ہی میں یہ دنیا میں منعقد ہونیوالا سب سے بڑا سالانہ تجارتی میلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :