مانسہرہ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

پیر 16 اکتوبر 2017 13:54

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) مانسہرہ شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔ ڈب نمبر دو میں مدینہ کالونی، محلہ عثمانیہ مسجد اور محلہ چنئی کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ممتاز سماجی کارکن اور کونسلر سٹی نمبر 3 ملک بابو ذوالقرنین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منتخب اراکین کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مانسہرہ کی عوام پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں،عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کا حق ہے کہ وہ انسانیت کی ضرورت کا خیال رکھیں، اس وقت گھروں میں پانی کے کنویں خشک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کیلئے جہاں تک جانا پڑا جائیں گے اور پانی کے مسئلہ پر اعلیٰ سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :