سرائے نعمت خان روڈ پر موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے تین افراد شدید زخمی

پیر 16 اکتوبر 2017 13:54

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سرائے نعمت خان روڈ پر موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔واقعے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرائے نعمت خان روڈ موضع چمہڈ کے مقام پر تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے پر موٹر سائیکل ڈرائیور سے بے قابو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں اس پر سوار محمد اعظم، شان اور آسام شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی افراد نے گاڑی میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہری پور پہنچایا۔پولیس نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :