ڈپٹی کمشنر ہری پور کی حکام کو تجاوزات کے خاتمے،صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت

پیر 16 اکتوبر 2017 13:54

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) نو تعینات ڈپٹی کمشنر ہری پور نے شہرکا ہنگامی دورہ کیا۔انھوں نے متعلقہ حکام کو تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ نے ٹی ایم اے اور محکمہ پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ ہری پور شہر کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بس سٹینڈ پر خواتین اور دیگر مسافروں کیلئے انتظار گاہ کو بہتر بنانے، شہر سے گندگی کے خاتمے اور غیر قانونی تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

فیاض علی شاہ نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جاری صفائی مہم کے سلسلہ میں ہری پور کو گرین سٹی بنایا جائے گا۔عوام کی فلاح کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں، خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔