ناڑہ میں پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا، 18 ملزمان گرفتار

پیر 16 اکتوبر 2017 13:54

ناڑہ میں پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا، 18 ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) حویلیاں کے نواحی علاقے ناڑہ میں پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او سید اشفاق انور کی ہدایت پر ایس ایچ او ناڑہ نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران 17 عدد 12 بور بندوقیں، ایک عدد 30 بور پستول اور ایک عدد سیون ایم ایم رائفل برآمد کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 15AA-19AA KPK کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :