شیخ البانڈی میں آتشزدگی سے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

پیر 16 اکتوبر 2017 13:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل شیخ البانڈی میں کریانہ کی دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔ تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی بوائز پرائمری سکول کے قریب ایک کریانہ کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے سامان جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ عنوان :