کمار بانڈی میں سی پیک کی گاڑی کو حادثہ، تین مزدور شدید زخمی

پیر 16 اکتوبر 2017 13:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقے کمار بانڈی میں سی پیک کی گاڑی کے حادثے میں تین مزدور شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب سی پیک میں کام کر نے والی گاڑی نمبر کے ایس 530- بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہو گئی جس سے ڈرائیور انعام الله اور دو مزدور گل نواز اور خانزادہ شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :