صومالیہ ٹرک بم حملہ، ہلاکتیں بڑھ کر 276تک جاپہنچیں، عالمی برادری کی جانب سے حملے کی شدید مذمت

پیر 16 اکتوبر 2017 13:49

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ٹرک بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 276تک جاپہنچی جبکہ امریکا، برطانیہ کینیڈا اور فرانس سمیت عالمی برادری نے حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے صومالی حکومت کے ساتھ اظہا ریکجہتی کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک صومالیہ کے وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ ہفتہ چودہ اکتوبر کو کیے گئے ٹرک بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 276 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ دوسری جانب امریکا، برطانیہ کینیڈا اور فرانس کے لیڈروں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے صومالیہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔ انہوں نے افریقی یونین کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں ہونے والا حملہ انتہائی خوفناک ہے اور کینیڈا اِس کی مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :