دبئی میں ایک شخص نے جنسی تعلقات کے بعد گرل فرینڈ کا قتل کر دیا

پیر 16 اکتوبر 2017 13:10

دبئی میں ایک شخص نے جنسی تعلقات کے بعد گرل فرینڈ کا قتل کر دیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر2017ء ) دبئی سول دفاع پولیس کو ایک گھر کے پاکستانی گارڈ نے گھر کے پیچھے درخت کے نیچے ایک لاش کے پائے جانے کی اطلاع دی جس پو پولیس نے فورا جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا۔ گارڈ نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کو گھر کے اس حصے کی طرف آیا تو اسنے اس لاش کو دیکھا ۔ پہلے تو اسے لگا کہ یہ کوئی گڑیا وغیرہ ہے لیکن دھیان سے دیکھنے پر اسے پتہ چلا کہ یہ ایک خاتون کی لاش ہے ۔

گھر کا ایک مالک امارتی شخص تھا۔ پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلایا کہ اسی گھر کے ملازم کا اس 31 سالہ فلپائنی خاتون سے افئیر تھا اور گھر کے مالک نے بھی پولیس کو بتایا کہ اسنے اس خاتون کو 1:30 منٹ پر اسکے ملازم کے ساتھ گھر میں آتے دیکھا تھا۔ پولیس نے ملازم سے پوچھ گچھ کی تو اسنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ اسنے اسکے ساتھ پہلے جنسی تعلقات استوار کیے اور اسی دوران انکا جھگڑا ہو گیا اور اس ملازم نے اپنی گرل فرینڈ کا سر بیسن کے ساتھ دے مارا اور اسکے بے ہوش ہونے پر جب اسے باہر لایا تو اسے پتہ چلا کہ وہ تو مر چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس ملازم نے پولیس کو بتایا کہ اسے ڈر کے مارے سمجھ نہیں آیا کہ اب کیا کرئے جسکی وجہ سے اسنے رات کو چھپ کر اسکی لاش درخت کے نیچے پھینک دی۔ پولیس نے تمام تحقیقات کے بعد کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا تھا ۔ تاہم عدالت نے کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ کیس کی اگلی سنوائی 5 نومبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :