کراچی،سول اسپتال کے احاطے میں ٹریفک حادثہ،سینئر نرس جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے

پیر 16 اکتوبر 2017 13:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) کراچی کے سول اسپتال میں ٹریفک حادثے کے دوران اسپتال کی سینئر نرس جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال کے آپریشن تھیٹر کی انچارج شمیم حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر اسپتال آرہی تھی کی سول اسپتال کے احاطے میں ہی ان کا بلڈ پریشر بڑھا جس کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے باعث سینیئر نرس شمیم شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی، حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں بھی سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔نرس کی گاڑی سے زخمی ہونے والوں کی شناخت عبداللہ،صدیق اور ارم کے ناموں سے ہوئی ہے۔