کراچی، درخواست ضمانت مسترد ہونے پر4اغواکار فرار

لگتا ہے پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے، عدالت کے ریمارکس

پیر 16 اکتوبر 2017 13:37

کراچی، درخواست ضمانت مسترد ہونے پر4اغواکار فرار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) سٹی کورٹ میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث4اغواکار عدالت سے فرار ہوگئے۔پیرکو اغوابرائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار 4 اغواکاروں بابر،ناصر،جنید اور بابرعزیز کو عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے سیشن عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو عدالت سے درخواست مسترد ہوتے ہی ملزمان پولیس کو چکما دے کر باآسانی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے۔پولیس نے مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے سٹی کورٹ کے اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیاتاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیاجاسکاہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فیروز آباد سے شہری اقبال کو اغوا کرکے ساڑے 4لاکھ روپے تاوان وصول کیا جب کہ شہری کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :