سری لنکن ٹیم شیڈول کے مطابق تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلے گی، چیئرمین پی سی بی کی تصدیق

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان آئیگی، باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف مقدمے پر کام جاری ہے،نجم سیٹھی

پیر 16 اکتوبر 2017 13:17

سری لنکن ٹیم شیڈول کے مطابق تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلے گی، چیئرمین ..
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سی لنکا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم شیڈول کے مطابق تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہی کھیلے گی،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف مقدمے پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونیوالے آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد غیرملکی پرواز ای کے چھ دو دو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں نجم سیٹھی کی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ٹیموں کو پاکستان بھجوانے کے لئے بات ہوئی جس پر دونوں بورڈز نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔وطن واپسی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔