اداکار طاہر نوشاد نے غریب بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ’’نصیبن ‘‘کے نام سے ٹرسٹ قائم کردیا

ہر سکول میں بچوں کو پانچ ، پانچ کاپیاں او ردیگر چیزیں بھی دی جائیں گی‘ بعد ازاں اس عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا

پیر 16 اکتوبر 2017 13:11

اداکار طاہر نوشاد نے غریب بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ’’نصیبن ‘‘کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) اسٹیج ، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار طاہر نوشاد نے غریب بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ’’نصیبن ‘‘کے نام سے ٹرسٹ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار طاہر نوشاد نے لاہور ، قصور ،شیخو پورہ ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے پسماندہ سکولوں میں غریب طالبعلم بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی والدہ کے نام سے نصیبن ٹرسٹ رجسٹر ڈ کروایا ہے جس کے تحت پسماندہ سکولوں کے غریب بچوں کو ابتدائی طور پر سکول کی کاپیاں ، پنسل ، ربڑاور شاپنر فراہم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے طاہر نوشاد نے 10ہزا ر کاپیاں چھپوانے کے لئے آڈر بھی دیدیا ہے اور بعدازاں یہ کاپیاں غریب طالبعلموں میں تقسیم کی جائیںگی۔ این جی او کے تمام اخراجات وہ اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں تاہم مستقبل میں وہ ہر تین ماہ بعد فنڈ ریزنگ کیلئے شو کا اہتمام کیا کریں گے جس میں صاحب ثروت لوگ غریب طالبعلموں کی امداد کے حوالے سے ڈونیشن دیا کریں گے۔ ڈونیشن کے اس عمل کو صاف شفاف بنانے کیلئے ایک طریقہ کار متعین کیا جارہا ہے جس کے تحت صرف جائز بزنس کرنے والے لوگوں سے عطیات حاصل کئے جائیں گے ۔ ہر سکول میں بچوں کو پانچ ، پانچ کاپیاں او ردیگر چیزیں بھی دی جائیں گی اور بعد ازاں اس عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :