سپریم کورٹ کے حکم پر موجودہ حکومت عمل نہیں کررہی ‘خواجہ سراء

خیرپور کے خواجہ سرائوں کا اپنے حقوق کیلئے جلد ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

پیر 16 اکتوبر 2017 13:02

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) خیرپور کے خواجہ سراء اپنے حصول حقوق کے لئے جلد ایک بڑا جلسہ منعقد کر کے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف میڈم صنم اور نیلم کی قیادت میں سخت احتجاج کریں گے یہ بات خواجہ سراء مدیحہ ،روپا،چاندنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ دوسرں کو خوشیاں فراہم کرتے ہیں خود خوشیوں اور اپنوں کی محبت کے ساتھ حکومت کی جانب سے بنیادی مراعات سے بھی محروم ہیں سپریم کورٹ کے حکم پر موجودہ حکومت عمل نہیں کررہی ہے تعلیم یافتہ خواجہ سرائوں کو سرکاری و نجی اداروں میں ملازمتیں دی جائیں تاکہ وہ بھی معاشرے میں عزت کی زندگی بسر کرسکیں۔

انہوں نے بتایاکہ چند عناصر خواجہ سرائوں کے روپ میں گھوم کر سادہ لوح افراد کو بے وقوف بناکر ان کو اغلام بازی کی جانب راغب کررہے ہیں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے ہمارا انتظامیہ اور حکومت کے سات بھرپور تعاون ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے انہیں سرکاری محکموں میں ملازمتیں نہ دیں تو وہ عام انتخابات میں سکھر،خیرپور۔نواب شاہ۔لاڑکانہ۔شکارپور۔حیدرآباد،کراچی سمیت ہر پارٹی کے صوبائی صدر کے مدمقابل انتخابی فارم بھران کا مقابلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :