مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں کو پنڈی سے فون آئے گا اور وہ پارٹی چھوڑ جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اکتوبر 2017 12:36

مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں کو پنڈی سے فون آئے گا اور وہ پارٹی چھوڑ جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ایک تو وہ لوگ ہیں جن کو توڑا جائے گا اور وہ دوسری پارٹی میں چلے جائیں گے۔ یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں پنڈی سے یا کسی انجان نمبر سے ٹیلی فونز کیے جائیں گے۔ دوسری وہ لوگ ہیں جو مشرف کی پارٹی سے آئے تھے یہ لوگ خود بُو سونگھ رہے ہوتے ہیں اور جیسے ہی انہیں لگے کہ ہوا بدلنے والی ہے یہ لوگ خود بھاگ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایسے لوگ بھی ہیں جو آزاد الیکشن لڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہو گئے تھے، ایسے لوگ آئندہ الیکشن میں بھی آزادانہ طور پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ کیونکہ ان کو سمجھ نہیں ہے کہ ہوا کس طرف کی چل رہی ہے۔ مسلم لیگ ن بلا شبہ لڑائی لڑنا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ ن کے اندر دو گروپ بن گئے ہیں۔ ایک طرف احسن اقبال ہیں جو ہر بات پر بیان دے رہے ہیں اور دوسری طرف چودھری نثار اور سعد رفیق جیسے لوگ ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ لڑائی نہیں ہونی چاہئیے۔ ایک وہ گروپ ہے جو لڑنا چاہتا ہے اور دوسرا وہ گروپ ہے جو کہتا ہے کہ نظام چلنے دیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :