پاکستان اور اومان کا تجارتی روابط بڑھانے اور اقتصادی کمیشن کا اجلاس آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بلانے پر اتفاق

تہمینہ جنجوعہ کی اومانی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات بارے بریفنگ

پیر 16 اکتوبر 2017 12:27

پاکستان اور  اومان کا  تجارتی روابط بڑھانے اور اقتصادی کمیشن کا اجلاس ..
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان اور اومان کے مابین تجارتی روابط بڑھانے اور اقتصادی کمیشن کا اجلاس آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بلانے پر اتفاق ہو گیا ،تہمینہ جنجوعہ نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات بارے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور اومان کے امور خارجہ کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر محمد بن عواد الحسن نے مسقط میں پاکستان اومان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ سیاسی تعلقات اورکثیرملکی فورموں پراقتصادی اورتجارتی تعاون سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر تجارتی روابط بڑھانے اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بلانے پر اتفاق کیا گیا۔خارجہ سیکرٹری نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :