احسن اقبال نواز شریف کو مزید ڈبونا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی

پیر 16 اکتوبر 2017 12:27

احسن اقبال نواز شریف کو مزید ڈبونا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی
مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا‘ عمران خان قانون کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے‘ احسن اقبال نواز شریف کو مزید ڈبونا چاہتے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھے۔

(جاری ہے)

پیر کو شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ چاہتے ہیں احتساب کا عمل آگے بڑھے لٹیروں سے نجات تک ملک ترقی نہیں کرے گا۔ عمران خان قانون کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔ عمران خان کی نااہلی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ احسن اقبال نوز شریف کو مزید ڈبونا چاہتے ہیں۔ ہم آئی ایم ایف کے غلام بنتے جارہے ہیں ہمارا کشکول پھیلتا جائے گا۔