روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی دریائے ناف میں الٹ گئی

کشتی پر 50افراد سوار تھے‘ پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں چار بچے شامل ہیں‘21افراد کو بچالیاگیا

پیر 16 اکتوبر 2017 12:18

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) میانمار میں ریاستی تشدد سے جان بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی بنگلہ دیش کے دریائے ناف میں الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ کیکمانڈرکا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔جن میں چار بچے شامل ہیں جبکہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :