سعودی عرب میں خواتین ملازمین کیلئے نئے ضوابط مرتب کر لیے

جن اداروں میں رات کی شفٹ میں کام ہوتا ہے وہ شفٹوں کی تفصیل اور کام کی نوعیت سے وزارت محنت کو مطلع کریں رات کی شفٹ میں کام کرنیوالی خواتین کی تعداد کم از کم تین ہونا لازمی قرار اور انہیں اضافی الائونس بھی دینے کی ہدایت

پیر 16 اکتوبر 2017 12:13

سعودی عرب میں خواتین ملازمین کیلئے نئے ضوابط مرتب کر لیے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے خواتین ملازمین کیلئے نئے ضوابط مرتب کیے گئے ۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے ادارے جہاں رات کی شفٹ میں کام ہوتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ شفٹوں کی تفصیل اور کام کی نوعیت سے وزارت محنت کو مطلع کریں اور اس کی باقاعدہ اجازت حاصل کریں، رات کی شفٹوں میں کام کرنے والی خواتین کو اضافی الائونس دیا جائے ۔

(جاری ہے)

غیر آباد مقام پر قائم ادارے رات کی شفٹوں میں خواتین کارکنوں کو متعین نہیں کر سکیں گے ،ایسی خواتین 2 شفٹوں میں کام کرتی ہیں انہیں دوسری شفٹ کیلئے اضافی ٹرانسپورٹ الائونس فراہم کیاجائے یا انہیں مناسب ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے ۔رات کی شفٹ میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد کم از کم 3یا اس سے زیادہ ہو، مقررہ تعداد سے کم خواتین کو رات کی شفٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رات کی شفٹ میں کام کرنے والی خواتین کو مناسب ماحول فراہم کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھیں،خواتین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈ ز فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :