پسند کی شادی کرنے پر بااثر افراد نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کر کے جسمانی اعضا کاٹ دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اکتوبر 2017 11:58

پسند کی شادی کرنے پر بااثر افراد نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کر کے جسمانی ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اکتوبر 2017ء) : بہاولپور میں غیرت کے نام پر ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں پسند کی شادی کرنے والے محمد اسماعیل نامی نوجوان پر با اثر افراد نے بہیمانہ تشدد کیا اور اس کے جسمانی اعضا کاٹ دئے۔ملزمان نے نوجوان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پربھی اپ لوڈ کی۔ پولیس نے مرکزی ملزم خان محمد سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن پولیس مرکزی اور بااثر ملزمان کا ساتھ دینے لگی۔ پولیس نے گرفتاری کے تین روز بعد تک بھی ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔ متاثر افراد کا کہنا ہے کہ بااثر افراد پولیس کو پیسہ کھلا رہے ہیں جس پر پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ میرے سسر خان محمد کو زبردستی اس میں دھکیلا گیا جبکہ مرکزی ملزم محمد امین ہے جسے تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :