سعودی عرب ، گاڑی صحرا میں کنویں میں جا گری ، باپ بیٹا معمولی زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 11:55

سعودی عرب ، گاڑی صحرا میں کنویں میں جا گری ، باپ بیٹا معمولی زخمی
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں حفر الباطن کے صحراءمیں ایک کنویں میں مقامی شہری گاڑی سمیت گر گیا اور معجزاتی طور پر بچ بھی گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایک سعوی شہری اور اسکا بیٹا صحراءمیں سیرو تفریح کیلئے گئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اچانک انکی گاڑی حفر الباطن سے 60 کلو میٹر شمال میں ایک کنویں میں گرگئی۔ گاڑی کاپچھلا حصہ ہی کنویں سے باہر نظر آرہا تھا باقی پورا حصہ کنویں میں چلاگیاتھا۔ مقامی شہری نے بتایا کہ اسے اور اسکے بیٹے کوکوئی خاص زخم نہیں آئے ۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کنواں صحراءمیں تھا، اسکے اطراف کوئی رکاوٹ یا کوئی علامت ایسی نہیں تھی جس سے پتہ چلتا ہو کہ وہاں کنواں ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔