گیس اسٹیشن پر گاڑی میں آتشزدگی،لوگوں کوبچانے والے شہری کا اپنا خاندان آگ کی نذرہوگیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 11:46

گیس اسٹیشن پر گاڑی میں آتشزدگی،لوگوں کوبچانے والے شہری کا اپنا خاندان ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر2017ء ) : ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پٹرول اسٹیشن اور وہاں موجود افراد کو یقینی موت سے بچانے والے ہیرو سلطان الدوسری کا خاندان آگ کی نذر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گھر کی زیریں منزل میں کمرے میں آگ لگ گئی تھی جہاں الدوسری کی والدہ رہائش پذیر تھیں۔

(جاری ہے)

آگ لگنے سے والدہ، ان کے شوہر، الدوسری کا 6 سالہ بھائی اور 3 سالہ بہن شدید دھویں سے دم گھٹ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں انہیں دوسری منزل سے4 نعشیں ملیں۔ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ گزشتہ ہفتے گورنر ریاض نے الدوسری کو پٹرول اسٹیشن پر گاڑی میں لگنے والی آگ سے50 سے زائد لوگوں کو جان ہتھیلی پر رکھ کر بچایا تھا۔سلطان الدوسری کے گھر میں آگ کل بروز اتوار کو لگی تھی۔
گیس اسٹیشن پر گاڑی میں آتشزدگی،لوگوں کوبچانے والے شہری کا اپنا خاندان ..

متعلقہ عنوان :