چارسدہ ، 3 ماہ قبل مردہ قرار دی جانیوالی خاتون زندہ لوٹ آئی

شوہر عرب دین نے اپنی دوسری بیوی نعیمہ کے قتل کا الزام اپنے 2 بیٹوں پر لگایا تھا

پیر 16 اکتوبر 2017 11:45

چارسدہ ، 3 ماہ قبل مردہ قرار دی جانیوالی خاتون زندہ لوٹ آئی
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چارسدہ میں 3 ماہ قبل مردہ قرار دی جانے والی خاتون اچانک زندہ واپس آ گئی،شوہر عرب دین نے اپنی دوسری بیوی نعیمہ کے قتل کا الزام اپنے 2 بیٹوں پر لگایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود سی10جولائی کو ایک خاتون 2 کمسن بیٹیوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جس کی رپورٹ خاتون کے شوہر عرب دین نے تھانہ مندنی میں درج کرائی اور کہا کہ غائب ہونے والی خاتون اس کی دوسری بیوی ہے، واقعے کے 6 دن بعد تنگی پولیس کو زیارت کلے نہر سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کو لاوارث قرار دے کر ٹی ایم اے حکام نے سرکاری قبرستان میں امانتا دفنا دیا تھا۔

بعد ازاں خاتون کے شوہر عرب دین نے پولیس کو بتایا کہ نہر سے برآمد ہونے والی لاش اس کی لاپتہ ہونے والی بیوی کی ہے جس پر مقامی مجسٹریٹ نے پولیس اور لواحقین کی موجودگی میں قبر کشائی کی، اس وقت خاتون کی والدہ اور شوہر عرب دین نے لاش کی شناخت کی اور میت اپنے گاں مندنی لے گئے جہاں باقاعدہ نماز جنازہ ادا کی گئی، اس حوالے سے مقتولہ کے شوہر عرب دین نے اپنی دوسری بیوی کے قتل کی دعویداری اپنی2 بیٹوں جمشید اور رشید پر کی جس پر پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا جو آج کل جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

پراسرار طور پر غائب ہونے والی خاتون نعیمہ ایک بیٹی سمیت تنگی کے مضافاتی علاقے میں نظر آئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کر تے ہوئے خاتون کو کمسن بیٹی سمیت گرفتار کر کے تنگی تھانے منتقل کردیا جہاں ماہر پولیس افسر ان سے تفتیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :